سعودی ولی عہد سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ملاقات

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان ملاقات شروع ہو گئی، اس ملاقات کے دوران 5مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط متوقع ہیں۔

سعودی ولی عہد سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ملاقات

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، سعودی ولی عہد بھارت کے دورے پر پہنچے ہیں، محمد بن سلمان اور مودی کے درمیان ملاقات حیدر آباد ہاؤس میں ہو رہی ہے۔

وفود کی سطح پر ہونے والی اس ملاقات میں تجارت سمیت مختلف امور پر بات چیت ہو گی جن میں دونوں ملکوں کی مشترکہ بحری مشقیں بھی شامل ہیں۔

سعودی عرب اور بھارت کے مابین سرمایہ کاری، سیاحت اور براڈ کاسٹنگ سمیت مختلف شعبوں میں 5 مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط متوقع ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور بھارت کے درمیان باہمی تجارت کا حجم گزشتہ برس 37 ارب ڈالر سے زیادہ رہا ہے اور ابھی 44 ارب ڈالر کا اعلان کیا ہے۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری