آل سعود مثل یہود پوری امت مسلمہ کا نعرہ بن چکا ہے، اہل سنت عالم دین + ویڈیو


آل سعود مثل یہود پوری امت مسلمہ کا نعرہ بن چکا ہے، اہل سنت عالم دین + ویڈیو

اہل سنت عالم دین کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد مسلم ممالک میں انتشارپھیلا کرامریکا اور اسرائیل کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانا چاہتا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اہل سنت عالم دین نے یمن میں جاری جنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یمنیوں کے لئے پیامبراکرم نے خصوصی دعا فرمائی ہے۔
مولانا عامر شہزاد نے تسنیم نیوز کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یمن کی ساری لڑائی میں محمد بن سلمان کو کبھی نظر انداز نہیِں کیا جاسکتا ہے، محمد بن سلمان کے ریال ہوں یا آئل ہو، محمد بن سلمان سعودی عرب کے مال و دولت اور تمام مسلمین جہان کے حج ،زیارت اور عمرے کے پیسے یمن کے مظلومین کے خلاف خرچ کررہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے میرا اور آپ کا دیا ہوا نذرانہ اور چندہ مسلمان کے قتل پر خرچ کررہا ہے اس کے بارے میں صرف امت مسلمہ ہی نہیں بلکہ پوری انسانیت کو سوچنا پڑے گا کہ حجاز کی مقدس سرزمین ایک مخصوص گروہ یا مخصوص مسلک یا مخصوص خاندان کی نہیں بلکہ وہ سرزمین پوری امت مسلمہ کا ورثہ ہے، اس امت مسلمہ کے ورثے سے حاصل ہونے والے فواید کو لے کر کسی ایک قوم پر ایک غریب مسلم ملک پر ایک ایسے ملک جس کے لئے پیامبراکرم ص نے ہاتھ اٹھا کر دعا کیا ہو کہ اے اللہ ہمارے یمن میں برکتیں نازل فرما، جس ملک کے لئے اللہ کے رسول دعائیں کریں اور اگرکوئی اس ملک کو نیست ونابود کرنے کے لئے کوشش کرے تو یقینا و دنیا میں بھی نیست ونابود ہوگا اور آخرت میں بھی۔
انہوں نے کہا کہ آل سعود مثل یہود کا نعرہ صرف پاکستان میں چند لوگوں کا نہیں ہے بلکہ یہ پوری امت مسلمہ کا نعرہ بن چکا ہے۔ قرآن نے کہا کہ یہود و نصارا کو اپنا دوست نہ بناو، جنہوں نے یہود نصارا کی خشنودی کے لئے ظلم کیا۔
انہوں نے کہا کہ مسلمان قوم بزدل نہیں ہوتی بلکہ نہایت دلیر ہوتی ہے، سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے بارے میں پوری قوم باخبرہے۔۔۔
مزید تفصیلات کے لئے ویڈیو ملاحظہ فرمائیں۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری