سیہون شریف دھماکے میں ملوث مرکزی ملزم دو ساتھیوں سمیت گرفتار

سیکیورٹی فورسزنے سیہون شریف دھماکے میں ملوث مرکزی ملزم کو دو ساتھیوں سمیت گرفتارکرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سیہون شریف دھماکے میں ملوث مرکزی ملزم دو ساتھیوں سمیت گرفتار

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سندھ پولیس کے سیکیورٹی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ سیہون شریف دھماکے میں ملوث مرکزی ملزم کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیہون شریف دھماکے میں ملوث داعشی تکفیری دھشتگرد کو کراچی کے علاقے ملیر سے گرفتار کرلیا۔

ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی نے بتایا کہ ملزم کوئٹہ بائی پاس بم دھماکے اور ہزارہ برادری کے 5 افراد کے قتل میں بھی ملوث ہے۔

ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے  دو داعشی تکفیری دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا، کارروائی میں وفاقی سیکیورٹی ادارے سے مدد لی گئی۔

ڈی آئی جی ایسٹ کا کہنا تھا کہ ملزم فرقان بنگلزی سیہون بم دھماکے کا مرکزی ملزم ہےجو کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس پربم دھماکے میں بھی ملوث ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ملزم سے کی گئی تفتیش کے مطابق مفتی ہدایت اللہ نے سیہون بم دھماکے کی ریکی کی، ملزم کوئٹہ میں پولنگ سٹیشن پر دھماکے میں بھی ملوث ہے اور ملزم نے ہزارہ برادری کے5  افراد کو کار پر فائرنگ کر کے قتل کیا۔

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری