بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کرے: یورپی پارلیمانی کمیٹی کا مطالبہ

یورپی پارلیمنٹ میں انسانی حقوق کی ذیلی کمیٹی نے بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم فوری بند کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کرے: یورپی پارلیمانی کمیٹی کا مطالبہ

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر یورپی پارلیمنٹ میں انسانی حقوق کی ذیلی کمیٹی کا بھارتی افواج کی جانب سے کشمیروں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر مباحثہ کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق 2007 کے بعد پہلی مرتبہ یورپی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر سرکاری سطح پر زیر بحث آیا، مباحثے میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یورپی پارلیمنٹ کی ذیلی کمیٹی کے چیئرمین پینزیری نے کہا کہ دنیا بھرمیں انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے پرعزم ہیں، جموں و کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر سب سے طویل تنازع ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے رپورٹ مرتب کرنے والی ٹیم کی رکن کرسٹین چونگ خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔

اس موقع پر کرسٹین چونگ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی بین الاقوامی تحقیقات ناگزیر ہیں۔

تقریب میں موجود شرکاء4 نے بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری