پاکستان میں دہشت گرد گروہ جیش العدل کاکوئی خفیہ ٹھکانہ نہیں، سابق پاکستانی سفیر


پاکستان میں دہشت گرد گروہ جیش العدل کاکوئی خفیہ ٹھکانہ نہیں، سابق پاکستانی سفیر

اسلامی جمہوریہ ایران میں پاکستان کے سابق سفیرنے سپاہ پاسداران پر حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا جیش العدل نامی دہشت گروہ کا پاکستان میں کوئی خفیہ ٹھکانہ نہیں ہے۔

تسنیم نیوز کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران میں پاکستان کے سابق سفیرجاوید حسین نے الجزیرہ کے نامہ نگار سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جیش العدل نامی دہشت گروہ کی آزادانہ کوئی فعالیت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کبھی بھی اجازت نہیں دیں گے کہ دہشت گرد ہماری زمین استعمال کرکے ہمسایہ اور دوست ملک کے خلاف کارروائی کریں۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا پاک ایران سرحد پر جیش العدل نامی دہشت گرد گروہ کی فعالیت کی خبریں درست نہیں ہیں۔

جاوید حسین نے کہا دہشت گردی کے مسئلے میں پاکستان ایران کے ساتھ مکمل طور پر تعاون کررہا ہے، کیونکہ دہشت گردی کسی بھی ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں دونوں ممالک سے گزارش کروں گا کہ باہمی تعلقات کے تحفظ کے لئے کوشاں رہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل سپاہ پاسداران کے جنرل پاکپور نے کہا تھا زاہدان خاش ہائی وئے پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کا تعلق پاکستان سے ہے اور ان دہشت گردوں کو پاکستان کی خفیہ ایجنسیوں کی حمایت حاصل ہے۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری