راولپنڈی میں پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم شخص کی فائرنگ

راولپنڈی میں پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم شخص کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زعفران شہید جبکہ ایک شہری اور 4اہلکار زخمی ہوگئے۔

راولپنڈی میں پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم شخص کی فائرنگ

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پولیس کے مطابق صادق آباد چوک میں قائم پولیس چوکی پر نامعلوم شخص نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر محمد اکرم سمیت 4 پولیس اہلکار اور ایک راہ گیر زخمی ہو گیا، زخمیوں کو بے نظیر بھٹو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سی پی او راولپنڈی عباس احسن نے کہا کہ افسوسناک واقعے کے بعد شہر کی ناکہ بندی کردی گئی ہے، ملزمان جلد گرفتار کر لئے جائیں گے۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری