پنجاب: راجن پورمیں صحت کارڈ کا افتتاح + تصویر


پنجاب: راجن پورمیں صحت کارڈ کا افتتاح + تصویر

صوبہ پنجاب کے شہر راجن پور میں وزیراعظم عمران خان آج صحت کارڈ کا افتتاح کریں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر آج راجن پور پہنچیں گے جہاں وہ صحت کارڈ کا افتتاح کریں گے۔

وزیراعظم  کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزداربھی ہوں گے، تقریب کے حوالے سے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

حکومت کی اس اسکیم کے تحت پہلے مرحلے میں 15 ہزارسے کم آمدنی والے افراد میں صحت کارڈ دیے جائیں گے۔

واضح  رہے کہ عمران خان نے رواں ماہ 4 فروری کو ملک بھر میں صحت انصاف کارڈ اسکیم کے پہلے مرحلے کا افتتاح کیا تھا، اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخواہ میں اپنے دور حکومت کے دوران ایسی ہی ایک اسکیم کا آغاز 2016 میں کیا تھا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری