ملتان سکھر موٹروے منصوبے میں کرپشن کے الزامات بے بنیاد ہیں: چینی کمپنی

چینی کمپنی نے کہا ہے کہ ٹھیکہ تمام مقامی اوربین الاقوامی قوانین پر پورا اترنے کے بعد حاصل کیا، کرپشن کے الزامات بے بنیاد ہیں۔

ملتان سکھر موٹروے منصوبے میں کرپشن کے الزامات بے بنیاد ہیں: چینی کمپنی

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، الزامات پر چینی کمپنی چائنا سٹیٹ انجینئرنگ کارپوریشن لمیٹڈ نے پانچ نکاتی وضاحتی بیان جاری کردیا ہے۔

سابق وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کرپشن الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ موٹروے کی تعمیر کا معاہدہ دو ریاستوں کے درمیان ہوا اور ٹھیکہ چین کی سب سے بڑی کمپنی کو میرٹ پردیا گیا۔

392 کلومیٹر طویل ملتان سکھر موٹروے منصوبے پر 3 ارب ڈالر سے زائد لاگت آئے گی اور یہ منصوبہ تین سال کی مدت میں مکمل ہوگا۔

خیال رہے کہ ملتان سکھر موٹروے کے ٹھیکے میں مبینہ کرپشن کے الزامات پر نیب نے بھی کارروائی کا آغاز کردیا ہے اور بولی منظور کرنے والی کمیٹی کے 9 ارکان کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں۔

 

 

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری