امریکا: سینیٹ میں صدارتی مہم کیلئے پاکستانی فیض شاکر مینیجر منتخب


امریکا: سینیٹ میں صدارتی مہم کیلئے پاکستانی فیض شاکر مینیجر منتخب

سینیٹربرنی سینڈرز نے آئندہ صدارتی انتخاب سے قبل اپنی انتخابی مہم کے انتظامات سنبھالنے کے لئے پاکستانی فیض شاکر کو مینیجر منتخب کرلیا۔

تسنیم خبررساں ادارے نے برطانوی اخبار دی گارجین کے حوالے سے بتایا ہے کہ برنی سینڈرز نے امریکن سول لبرٹیز یونین کے سیاسی ڈائریکٹر فیض شاکر کو اپنی مہم کا مینیجر کے لئے منتخب کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شاکر فیض کا تعلق پاکستانی تارکین وطن خاندان سے ہے، وہ امریکی صدارتی مہم کے انتظامات سنبھالنے والے پہلے مسلمان شخص ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق فیض شاکر ایک باعزت اور ترقی پسند شخصیت ہیں۔

واضح رہے کہ فیض شاکر سینیٹ کے سابق ڈیموکریٹک رہنما ہیری ریڈ کے مشیر کے طور پر کام کرچکے ہیں، اس سے قبل انہوں نے نینسی پیلوسی کے ساتھ اس وقت کام کیا تھا جب وہ اقلیتی رہنما تھیں۔

سی این این کے مطابق فیض شاکر نے ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کے بعد جنوری 2017 میں اے اسی ایل یو میں شمولیت اختیار کی تھی اورامریکی انتظامیہ کے خلاف اعلیٰ سطحی قانونی جنگوں میں ایک اہم آواز کے طور پر سامنے آئے ۔

فیض شاکر نے سینٹر فار امریکن پروگریس میں مشیر کے طور پر بھی خدمات سرانجام دی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق برنی سینڈرز کی جانب سےفیض شاکر کو ملازمت دینے کا فیصلہ اس بات کا اشارہ ہے کہ دوسری مرتبہ ڈیموکریٹک امیدوار کی نامزدگی کے پیچھے موجود تنظیم زیادہ مضبوط ہوگی، جس نے 2016 میں بہت زیادہ جدوجہد کی تھی۔

صدارتی مہم کے نو منتخب مینیجر، جیف ویور کا عہدہ سنبھالیں گے جو برنی سینڈرز کی پہلی صدارتی مہم کے مینیجر تھے۔

ہیری ریڈ کے سابق ڈپٹی چیف آف اسٹاف ایڈم جینٹلسن نے کہا کہ فیض شاکر ایک قابل انسان ہیں وہ جانتے ہیں کہ سسٹم میں بہتر طریقے سےکس طرح کام کیا جاتا ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ ’ہیری ریڈ نے فیض شاکر سے مشورہ کیے بغیر کبھی کوئی بڑا فیصلہ نہیں کیا، وہ اس حوالے سے کسی اور پر اتنا بھروسہ نہیں کرتے تھے کہ کسی چیز پر کیسا رد عمل آئے گا اور نہ ہی کسی اور کے مشورے پر اتنی سنجیدگی سے عمل کرتے تھے‘۔

سی این این کے مطابق دی ڈیلی بیسٹ نے سب پہلے رپورٹ کیا کہ فیض شاکر نے برنی سینڈرز کی ملازمت کی پیشکش قبول کرلی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری