پاکستان ہمارا ہمسایہ اور دوست ملک ہے، شہدائے سپاہ پاسداران کے خون کا انتقام ضرورلیں گے، جنرل سلیمانی


پاکستان ہمارا ہمسایہ اور دوست ملک ہے، شہدائے سپاہ پاسداران کے خون کا انتقام ضرورلیں گے، جنرل سلیمانی

اسلامی جمہوریہ ایران کی القدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کا کہنا ہے کہ شہدائے سپاہ پاسداران کے خون کا انتقام ضرورلیں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی القدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کو دھمکی نہیں دے رہے، بلکہ دونوں ملکوں کی دوستی کی بات کررہے ہیں اور ہم چاہتے ہیں پاکستان کی سرزمین ایران سمیت کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہ ہو، جو بھی پاکستان کی سرزمین کو ہمارے خلاف استعمال کررہا ہے اس کا اصل ہدف پاکستان ہی ہے۔
جنرل سلیمانی نے پاکستانی غیورقوم کو مخاطب قرار دیتے ہوئے کہا، پاکستانی قوم ایک شریف اور غیرت مند قوم ہے انہوں نے پورے خطے میں پہلا اسلامی جمہوری ملک بنایا اور اس کا نام پاکستان رکھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران پاکستان کے لئے نہایت اہم ملک ہے، ہم نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں میں ہمیشہ اس بات کی یقین دھانی کرائی ہے کہ خطے میں ہم پاکستان کے نقش اور کردار کی تائید کرتے ہیں، لیکن اب ہمارا حکومت پاکستان سے سوال ہے کہ این تذھبون؟ آپ کہاں جارہے ہیں؟
آپ کا ہمسایہ ملک بھارت میں خودکش دھماکہ ہوتا ہے وہ آپ کو دھماکے کا ذمہ دار قرار دیتا ہے اور افغانستان میں بد امنی کی اصل وجہ ہی اس وقت پاکستان ہے، اب بھارت اور افغانستان کے بعد ایران کی باری آئی ہے؟ کیا آپ میں اتنی طاقت نہیں کہ 200 سے 300 دہشت گردوں کا خاتمہ کرسکیں؟
انہوں نے کہا کہ دہشت گرد پاکستان میں دسیوں خودکش حملے کرچکے ہیں اور بے گناہ مسلمانوں کو خاک وخوں میں غلطاں کررہے ہیں، ان دہشت گردوں کا اصل ہدف پاکستان کو ہی تباہ کرنا ہے۔
انہوں نے پاکستانی حکومت اور عوام کو مخاطب قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ دہشت گردوں کو اپنے ملک سے باہر کردیں ایرانی حکام اور عوام ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑے تھے اور رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پاکستان میں سعودی ریال برے اثرات دکھا رہے ہیں اور ان ریالوں کا مقصد پاکستان میں انتشار پھیلانا ہے اس لئے پاکستانی عوام کو ہوشیار رہنا ہوگا۔
انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکومت اور فوج کو اس بات کی ہرگز اجازت نہیں دینی چاہئے کہ خونخوار آل سعود محض چند ارب ڈالروں کے ذریعے پاکستان کے اپنے دوست ہمسایہ ملک کے ساتھ تعلقات خراب کرایے۔
جنرل سلیمانی کا کہنا تھا پاکستان ہمارا ہمسایہ اور دوست ملک ہے، ایران کو مزید آزمانے کی کوشش نہ کی جائے۔
انہوں نے کہا ہم دھمکی نہیں دیتے، ہم دوستی اور ہمسائیگی کی بات کرتے ہیں، ہم چاہتے ہیں پاکستان کی سرزمین خطے کے ممالک خاص اسلامی جمہوریہ ایران، افغانستان اور بھارت کے خلاف استعمال نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ ہم سپاہ پاسداران کی بس پر حملے میں ملوث دہشت گردوں کا پیچھا کریں گے، دہشت گرد دنیا کے کسی بھی کونے میں ہوں ان حملہ کریں گے۔
واضح رہے کہ
جنرل قاسم سلیمانی جمعرات کی شب ایران کے شمال میں واقع بابل شہر میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت کو اس بات کی اجازت نہیں دینی چاہئے کہ سعودی عرب کے پیسے تکفیری دہشت گردوں کے ہاتھ میں پڑیں اور پاکستان دنیا کے مد مقابل آجائے۔
جنرل قاسم سلیمانی نے کہا کہ ایران، پاکستان کے لئے ایک قابل اعتماد ہمسایہ ہے اور وہ کبھی بھی اسلام آباد کے لئے خطرہ نہیں بنے گا تاہم اسلامی جمہوریہ ایران ان تکفیری ایجنٹوں سے جن کے ہاتھ ایرانی جوانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، سخت انتقام لے گا۔
ایران کی سپاہ پاسداران فورس کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت کا ہدف، پاکستان کو برباد کرنا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فوج اور حکومت کو سعودی عرب کو اس بات کی اجازت نہیں دینی چاہئے کہ کچھ ارب ڈالر کے عوض پاکستان کو پڑوسیوں سے الجھا دے، پاکستان، ایران کا دوست ملک ہے اور کسی کو بھی ایران کا امتحان نہیں لینا چاہئے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری