آخری سانس تک مادرِ وطن کی حفاظت کرینگے: پاک فوج


آخری سانس تک مادرِ وطن کی حفاظت کرینگے: پاک فوج

پاک فوج کے سربراہان نے کہا ہے کہ آخری گولی اور آخری سانس تک مادرِ وطن کی حفاظت کی جائے گی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  پاک فوج کے سربراہان نے مشترکہ پیغام میں کہا ہے کہ اگر کوئی جارحیت مسلط کی گئی تو وطن کے ایک ایک انچ کا دفاع کریں گے، آخری گولی اور آخری سانس تک مادر وطن کی حفاظت کی جائے گی۔

آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا، اس دورے میں آرمی چیف کو ایل او سی کی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا گیا.

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ کے مطابق، ‌آرمی چیف نے ایل او سی پر جوانوں کی تیاریوں اور بلند حوصلے کی تعریف کی.

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نےا یل اوسی کے چری کوٹ اور باگسر سیکٹرز کادورہ کیا، اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان امن دوست ریاست ہے، ہم نہ تو خوف زدہ ہیں اورنہ ہی مجبور ہیں.

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری