انڈونیشیا نے پاکستان کو بیس مصنوعات پر ڈیوٹی فری رسائی دے دی


انڈونیشیا نے پاکستان کو بیس مصنوعات پر ڈیوٹی فری رسائی دے دی

عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ انڈونیشیا نے پاکستان کو بیس مصنوعات پر ڈیوٹی فری رسائی دے دی ہے جس سے تجارت میں توازن قائم ہوگا اور پاکستان کو درآمدات کے وسیع مواقع میسر آئیں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ انڈونیشیا کے ساتھ ترجیحی تجارت کےمعاہدے کے نتیجے میں پانچ سال میں انڈونیشیا کی برآمدات دوگنا ہو گئیں اور پاکستان کی انڈونیشیا کی برآمدات میں چالیس فیصد کمی واقع ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا نے تسلیم کیا کہ اب پاکستان کو بیس مصنوعات پر ڈیوٹی فری رسائی دی جائے گی، ان بیس مصنوعات میں آم، چاول، ٹیکسٹائل، ڈینم، اور تمباکو وغیرہ شامل ہیں۔

مشیر تجارت نے کہا کہ اس وقت ان بیس مصنوعات کی درآمدات اڑتالیس میلین ڈالر ہے اور کوشش ہوگی کہ درآمدات کو ایک سو پچاس میلن ڈالر تک پہنچایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ کاروباری طبقے کے لیے یہ خوشخبری ہے کہ ایک اور عالمی منڈی تک رسائی مل چکی ہے اور اب ان کے لیے تجارت کے دروازے کھلے ہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری