2017میں عمران خان سے زیادہ نواز شریف نے ٹیکس دیا


2017میں عمران خان سے زیادہ نواز شریف نے ٹیکس دیا

انکم ٹیکس کی تفصیلات پر مشتمل پارلیمنٹیرینز کی ٹیکس ڈائریکٹری 2017 جاری کر دی جس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 1 لاکھ 3 ہزار روپے اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے 2 لاکھ 63 ہزار روپے ٹیکس ادا کیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اراکین قومی اسمبلی میں جہانگیر خان ترین 9 کروڑ 73 لاکھ روپے ٹیکس ادا کر کے سر فہرست جبکہ اراکین سینیٹ میں طلحہ محمود 4 کروڑ 31 لاکھ روپے ٹیکس ادا کر کے سر فہرست رہے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور قومی اسمبلی میں موجودہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے 1 کروڑ 2 لاکھ روپے، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردار ثنا اللہ زہری نے 1 کروڑ روپے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی نے ذاتی اور کاروباری آمدن پر 80 لاکھ 72 ہزار روپے، سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور موجودہ وزیر دفاع نے 9 لاکھ 29 روپے ٹیکس ادا کیا۔

ٹیکس ڈائریکٹری 2013 کے عام انتخابات کے نتیجہ میں بننے والی اسمبلی اور سینیٹ کے اراکین کی ٹیکس تفصیلات پر مشتمل ہے۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ذاتی اور کاروباری آمدن پر 37 لاکھ 89 ہزار روپے۔

صدر عارف علوی نے ذاتی اور کاروباری آمدن پر 18 لاکھ 6 ہزار روپے، اسفن یار بھنڈارا 2 کروڑ 29 لاکھ روپے، قومی اسمبلی میں سابق قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے 2 لاکھ 56 ہزار روپے، شیخ فیاض الدین 1 کروڑ 40 لاکھ روپے، سہیل منصور خواجہ 28 لاکھ 48 ہزار روپے۔

پیر محمد امین الحسنات نے ذاتی اور کاروباری آمدن پر 67 لاکھ 47 ہزار روپے، شیخ محمد اکرم نے ذاتی اور کاروباری آمدن پر 50 لاکھ 62 ہزار روپے، اظہر قیوم نہرہ 35 لاکھ 56 ہزار روپے، سردار اویس احمد خان لغاری 4 لاکھ 67 ہزار روپے، سردار محمد جعفر خان لغاری 1 لاکھ 92 ہزار روپے، محمد بلیغ الرحمان نے ذاتی اور کاروباری آمدن پر 87 لاکھ 50 ہزار روپے، میاں امتیاز احمد نے ذاتی اور کاروباری آمدن پر 93 لاکھ 50 ہزار روپے۔

میر عامر علی خان مگسی نے ذاتی اور کاروباری آمدن پر 17 لاکھ روپے، سید غلام مصطفی شاہ نے ذاتی اور کاروباری آمدن پر 36 لاکھ 43 ہزار روپے، سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ ڈاکٹر عذرا فضل 4 لاکھ 80 ہزار روپے، بھون داس 32 لاکھ روپے، وزیر ریلوے شیخ رشید احمد 7 لاکھ 26 ہزار روپے ٹیکس ادا کیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری