یمن کے علاقے ''نہم'' میں سعودی اتحادی اہلکاروں کے خلاف کارروائی


یمن کے علاقے ''نہم'' میں سعودی اتحادی اہلکاروں کے خلاف کارروائی

یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے نہم کے علاقے میں امریکی اسرائیلی حمایت یافتہ سعودی اتحادی اہلکاروں کے خلاف زبردست کارروائی کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے المیسرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ یمنی فوج اور الحوثی قبائل کے رضاکارفورسزنے نہم کے علاقے میں امریکی اسرائیلی حمایت یافتہ آل سعود کے اتحادی اہلکاروں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یمنی فوج کے حملوں میں متعدد سعودی اہلکارہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔
دوسری طرف سعودی اتحادی افواج نے الحدیدہ میں ایک بارپھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رہائشی علاقوں پر گولہ باری کی ہے۔
سعودی اتحادی افواج نے الکویت نامی اسپتال اور ایک عام بازار کوبھی نشانہ بنایا ہے۔
خیال رہے کہ یمن میں سعودی اتحاد کی جانب سے مسلط کردہ تین سال سے جاری خون ریز جنگ کے دوران براہ راست سعودی حملوں اورخوراک کی شدید کمی کے باعث 85 ہزار معصوم بچے جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری