ملک کے وزیراعظم اور عام شہری کا ایک ہی اسپتال میں علاج ہوگا، عمران خان


ملک کے وزیراعظم اور عام شہری کا ایک ہی اسپتال میں علاج ہوگا، عمران خان

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم ایسا پاکستان بنانا چاہتے ہیں جہاں سرکاری اسپتالوں کا معیار ایسا ہو کہ عام آدمی اور وزیراعظم سب علاج کے لئے وہاں جائیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عمران خان نے کہا کہ اسپتالوں کو ٹھیک کرنے کے لئے مزید اصلاحات لائیں گے، ہم ایسا پاکستان بنانا چاہتے ہیں جہاں سرکاری اسپتالوں کا معیار ایسا ہو کہ عام آدمی اور وزیراعظم سب علاج کے لئے وہاں جائیں۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف تین مرتبہ وزیراعظم بنے، ان کے علاج پر قوم کے 28 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جتنا چاہے شور مچائے ہم نے کسی کو نہیں چھوڑنا ہے ایک، ایک کا احتساب کرنا ہے۔

وزیراعظم نے مستحق افراد میں ہیلتھ کارڈز بھی تقسیم کیے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری