پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کا خاتمہ چاہتے ہیں، ٹرمپ


پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کا خاتمہ چاہتے ہیں، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگومیں امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اوربھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پلوامہ حملے کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان تلخیوں میں اضافہ ہوا ہے، امریکا دونوں ممالک میں کشیدگی کا خاتمہ چاہتا ہے، کشمیرمیں صورتحال کے باعث دونوں ممالک میں ان دنوں حالات خراب ہیں۔

پاک امریکا تعلقات پربات کرتے ہوئے امریکی صدرکا کہنا تھا کہ پاکستان سے تعلقات انتہائی کم وقت میں زیادہ بہترہوئے ہیں اور پاکستانی قیادت سے جلد ملاقات ہوسکتی ہے۔

واضح رہے مقبوضہ کشمیرمیں زوردار کار بم دھماکے میں 44 بھارتی فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے، ہر بار کی طرح اس بار بھی بھارت نے بغیر کسی ثبوت کے حملے سے متعلق پاکستان پر الزامات عائد کیے ہیں تاہم پاکستان نے بھارتی الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری