افغان فضائیہ کے حملے میں متعدد افراد ہلاک


افغان فضائیہ کے حملے میں متعدد افراد ہلاک

افغانستان کے صوبے غزنی میں سرکاری فوج نے مشتبہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے صوبے غزنی میں افغان ایئر فورس نے مشتبہ دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں کو نشانہ بناکر 10 شرپسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ادھر طالبان نے کہا ہے کہ بمباری میں معصوم شہری جاں بحق ہوئے تاہم افغان ایئر فورس نے طالبان کے اس دعویٰ کو مسترد کیا ہے۔ افغان فضائیہ کا حملے میں طالبان کمانڈر سمیت 10 جنگجوؤں کی ہلاکت پر اصرار ہے۔

دوسری جانب افغانستان کے ضلع اندار میں افغان فوج کے سرچ آپریشن میں 11 جنگجوؤں کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور اب اس علاقے پر حکومتی رٹ قائم ہے۔ چوکیوں پر افغان سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا کے افغانستان سے انخلاء کے فیصلے کے بعد طالبان اور امریکا کے درمیان جاری طویل مذاکراتی عمل اپنے حتمی مرحلے میں داخل ہورہا ہے جس سے افغانستان میں مستقل امن اور سیاسی استحکام کی امید پیدا ہوچلی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری