شاہ محمود قریشی کا نیپالی وزیرخارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال


شاہ محمود قریشی کا نیپالی وزیرخارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیپالی ہم منصب پردیپ کمار گیاوالی سے ٹیلفونک رابطہ کرکے خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،شاہ محمود قریشی نے کہاکہ سارک فورم کا مقصد خطے کے ممالک کو قریب لانا ہے ،سارک جنوبی ایشیا میں قیام امن کیلئے تعمیری کردار اداکرے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان امن کے فروغ کیلئے جنوبی ایشیا اور ہمسایہ ممالک کو اہمیت دیتا ہے۔

اس موقع پر نیپالی ہم منصب پردیپ کمار گیاوالی کا کہنا تھا کہ خطے میں امن و امان کا قیام سب کی بنیادی ذمہ داری ہے ،نیپال پختہ یقین رکھتا ہے کہ امن کی پاسداری سب کے یکساں مفاد میں ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری