پاک-بھارت جنگ نہیں ہوسکتی، سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر


پاک-بھارت جنگ نہیں ہوسکتی، سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر

سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ بھارت کبھی بھی پاکستان کے ساتھ جنگ نہیں کرے گا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے پاکستان کے ساتھ جنگ کے سوال پر بھارتی اینکر رجت شرما کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار جنگ کے نام پر بھارتی عوام کو بے وقوف بنا رہی ہے، بھارت کبھی بھی پاکستان کے ساتھ جنگ نہیں کرے گا۔

سابق وزیراعلیٰ نے بھارت کے پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنے کے حوالے سے سوال پر کہا کہ پاکستان کو چین اور سعودی عرب کی مکمل سپورٹ ہے روس اور امریکہ بھی پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ سی پیک پر کام کررہا ہے، پاکستان امریکہ اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کروا رہا ہے۔

جےکے پی ڈی پی کی رہنما نے کشمیر کے مسئلے پر پات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ صرف بات چیت سے ہی حل ہو سکتا ہے بھلے وہ آج ہو کل ہو یا دس سال بعد ہو۔

انہوں نے سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کے دور کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ جتنی کوشش انہوں نے کشمیر کے لوگوں کے لیے کی اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی، ہماری پارٹی نے یہی سوچ کر بی جے پی کے ساتھ اتحاد کیا تھا لیکن افسوس کہ مودی صاحب کشمریوں کے دل نہ جیت سکے۔

محبوبہ مفتی نے مزید کہا کہ پاکستان میں ایک نئی قیادت آئی ہے اور مجھے پاکستانی وزیراعظم عمران خان ایک قابل آدمی لگتے ہیں وہ بھی پاکستان میں ترقی چاہتے ہیں، ہمیں عمران خان کو موقع دینا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ وہ دوستی کے لیے قدم بڑھانا چاہتے ہیں اور انھوں نے قدم بڑھاتے ہوئے ستر سال بعد کرتارپور کاریڈور کھول دیا جسے ہمیں سہرانا چاہیے۔

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلی نے افغانستان کی مثال دیتے ہوئے کہا امریکہ ہم سے زیادہ طاقت ور ہونے کے باوجود بھی افغانستان میں طالبان سے بات کر رہا ہے، انھیں بھی یہ سمجھ آگیا ہے کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ہے۔

محبوبہ مفتی نے جنگ کی باتیں کرنے والوں کے بے وقوف قرار دے دیا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری