او آئی سی رابطہ گروپ نے ہنگامی اجلاس جدہ میں طلب کرلیا


او آئی سی رابطہ گروپ نے ہنگامی اجلاس جدہ میں طلب کرلیا

مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے ہوئے مظالم پر تنظیم تعاون اسلامی (او آئی سی) رابطہ گروپ برائے جموں و کشمیر کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، (او آئی سی ) تنظیم تعاون اسلامی کے اعلامیے کے مطابق اجلاس 26 فروری کو جدہ میں ہوگا، اجلاس پاکستان کی درخواست پر طلب کیا گیا ہے۔

تنظیم تعاون اسلامی میں رکن ممالک کے مستقل مندوبین اجلاس میں شریک ہوں گے۔

واضح رہے کہ تنظیم تعاون اسلامی ایک بین‌الاقوامی تنظیم ہے جس میں مشرق وسطی، شمالی، مغربی اورجنوبی افریقا، وسط ایشیا، یورپ، جنوب مشرقی ایشیا اور برصغیر اور جنوبی امریکا کے 57 مسلم اکثریتی ممالک شامل ہیں، او آئی سی دنیا بھر کے 1.2 ارب مسلمانوں کے مفادات کے تحفظ کے لئے کام کرتی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری