شامی فوج کی کارروائی میں تکفیری دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ


شامی فوج کی کارروائی میں تکفیری دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ

شامی فوج نے حماہ کے مضافات میں تکفیری دہشت گردوں کےخلاف کارروائی کرکے متعدد خفیہ ٹَھکانوں کو تباہ کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شامی سرکاری نیوز ایجنسی ''سانا'' نے خبردی ہے کہ فوج نے شمالی حماہ کے مضافات میں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرکے متعدد خفیہ ٹھکانوں کو تباہ کردیاہے۔
واضح رہے کہ شمالی حماہ میں ''کتائب العزہ'' نامی دہشت گرد گروہ شامی فوج اور عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کررہا تھا۔
شامی فوج نے ''لطمین'' نامی شہرمیں اس تکفیری گروہ کے خلاف کارروائی کی جس کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد ہلاک یا زخمی ہوئے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز تکفیری دہشت گردوں نے '' المصاصنہ'' نامی علاقے میں شامی فوجی ٹھکانوں پر حملے کئے تھے۔ جوابی کارروائی میں متعدد اسرائیلی امریکی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک یا زخمی ہوئے تھے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری