ایرانی صدر کا عمران خان سے ٹیلفونک رابطہ، ایران دورے کی دعوت


ایرانی صدر کا عمران خان سے ٹیلفونک رابطہ، ایران دورے کی دعوت

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرحسن روحانی نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلفونک رابطہ کرکے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرحسن روحانی نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلفونک رابطہ کرکے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

ایرانی صدر نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں دہشتگرد گروہوں کے اقدمات کو ایران اور پاکستان کے درمیان دہائیوں پر مشتمل دوستانہ تعلقات پر اثر انداز نہیں ہونے دینا چاہیے۔

صدر حسن روحانی کہا کہ پاک ایران تعلقات تاریخی ہیں اور نمونہ ہیں لہذا دونوں ملکوں کے اعلیٰ حکام کو ہرگز اجازت نہیں دینی چاہیے کہ دشمن دونوں ملکوں کے تعلقات کو نقصان پہنچانے کے لئے دہشت گردوں کو استعمال کرے۔

انہوں نے کہا کہ  یہ بات واضح ہے دہشت گرد ایران کے خلاف پاکستانی سرزمین استعمال کررہے ہیں، ہم انتظار کررہے ہیں کہ حکومت پاکستان ان دہشت گردوں کے خلاف فوری کارروائی کرے۔

انہوں نے کہا کہ زاھدان - خاش حملے سے پہلے بھی اس قسم کے کئی حملے ہوچکے ہیں، دہشت گرد واردات کرنے کے بعد پاکستان بھاگ جاتے ہیں، ہم دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لئے حکومت پاکستان سے ہرقسم کی مدد اور تعاون کرنے کو تیار ہیں، کیونکہ اس قسم کی دہشت گردانہ کارروائیوں سے دونوں ملکوں کے تعلقات متاثر ہوتے ہیں۔

ایرانی صدر حسن روحانی نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو تہران دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا اسلامی جمہوریہ ایران پاکستانی وزیراعظم کے استقبال کے لئے تیار ہے۔

عمران خان نے ایرانی صدر کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد ایران کا دورہ کروں گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت اور فوج اپنی سرزمین کو کسی بھی ملک کے خلاف استمعال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان برادر ملک ایران کے ساتھ تعلقات کا فروغ چاہتا ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری