صدرحسن روحانی نجف اشرف پہنچ گئے+ تصاویر


صدرحسن روحانی نجف اشرف پہنچ گئے+ تصاویر

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ نجف اشرف پہنچ گئے

تسنیم خبررساں ادارے نے الفرات نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرحسن روحانی ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ حرم حضرت امام علی علیہ السلام میں حاضری دی
ذرائع کے مطابق صدر حسن روحانی نجف اشرف میں مراجع عظام خاص حضرت آیہ اللہ العظمی سیدعلی حسینی سستانی سے ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ ایرانی صدر حسن روحانی نے عراقی اعلیٰ حکام سے دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال اور کئی معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایران و عراق نے زیارت، تجارت، سیاحت اور صحت کے شعبوں میں دونوں ممالک کے شہریوں اور سرگرم اقتصادی کارکنوں کیلئے ویزہ سہولیات کی فراہمی سے معاہدوں پر دستخط کیا۔
خیال رہے کہ ایران اور عراق کی حکومتیں، یکم اپریل سے دوطرفہ ویزہ سہولیات پرعمل درآمد کریں گی۔
دونوں ممالک نے دریائے اروند اور شط العرب کے حوالے سے طے پانے والے معاہدے کے نفاذ پربھی تاکید کی۔
اس کے علاوہ دونوں کے درمیان تجارت، تیل، ٹرانسپورٹیشن کے شعبوں سمیت ایرانی علاقے شلمچہ سے عراقی شہر بصرہ تک ریلوے لائن بچھانے کے حوالے سے بھی متعدد معاہدوں پر دستخط ہوئے۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری