نئی ویزا پالیسی کا اعلان آج ہوگا


نئی ویزا پالیسی کا اعلان آج ہوگا

عمران خان آج نئی ویزا پالیسی کا اعلان کریں گے جس کے تحت برطانیہ، چین، ترکی، ملائشیا اور متحدہ عرب امارات کے شہری ای میل کے ذریعے ویزا حاصل کر سکیں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، وزیراطلاعات فواد چودھری اور وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے صحافیوں سے غیر رسمی ملاقات کی تھی جس میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ عمران خان آج نئی ویزا پالیسی کا اعلان کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ برطانوی شہری اب 350 پاونڈ کی بجائے صرف 8 ڈالر دے کر پاکستان کا ویزا حاصل کرسکیں گے۔

55 ملکوں کے شہریوں کو آن ارائیول ویزا آج سے جاری ہو سکے گا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری