گردوں کے امراض سےآگاہی کا دن


گردوں کے امراض سےآگاہی کا دن

پاکستان سمیت دینا بھر میں آج گردوں کے امراض میں مبتلا مریضوں کا دن منایا جارہا ہے جس کا مقصد اس بیماری کی روک تھام اور علاج کی بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے ۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق،  گردوں کے مرض میں مبتلا ان مریضوں نے عالمی دن کی مناسبت سے شکوہ کیا کہ مقامی سطح پر قائم طبی مراکز میں سہولیات کا فقدان ہے۔

حیات آباد میڈیکل کملپکیس کے انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی سنٹرمیں روزانہ گردوں کے مرض میں مبتلا پانچ سو سے زیادہ مریضوں کا معاینہ کیا جاتا ہے جن میں بیشترکا تعلق دیہی علاقوں سے ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق مضافاتی علاقوں کے مراکز صحت میں گردوں کے علاج کی تشخیص کے لیے متعلقہ طبی عملہ کا بھی فقدان ہے۔

ماہرامراض نیفرلواجیپروفیسر ڈاکٹر لیاقت علی کے مطابق  گردوں کے امراض کی تشخیص کے لیے ابتداء میں خون کے ٹیسٹ ،الٹراء ساونڈ ،شوگر اوربلڈ پریشر کو چیک کیا جاتا ہے۔

بروقت تشخیص نہ ہو تو گردوں کی صفائی کے تکلیف دہ عمل سے گذرنا پڑتا ہے۔

اہم ترین مقالات خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری