ایرانی صدر کی نجف اشرف میں مراجع عظام سے الگ الگ ملاقاتیں+ تصاویر


ایرانی صدر کی نجف اشرف میں مراجع عظام سے الگ الگ ملاقاتیں+ تصاویر

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے بدھ کو نجف اشرف میں مراجع عظام سے الگ الگ ملاقاتوں میں عالم اسلام کی تازہ ترین صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ بروز بدھ نجف اشرف میں ایات عظام کے دفاترمیں الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
تفصیلات کے مطابق صدر روحانی اور ان کے ہمراہ وفدنےآیات عظام سید علی سیستانی، حافظ بشیرحسین نجفی، سید حکیم اور شیخ فیاض سے ملاقاتیں کیں۔


صدر حسن روحانی نے اپنے دورہ عراق اور عراقی حکام سے ہونے والے مذاکرات کے نتائج سے آیات عظام کو آگاہ کیا۔


آیات عظام کے دفاتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ بزرگ مراجع تقلید نے ہمسایہ ملکوں کے ساتھ دوطرفہ احترام ومفادات کی بنیاد پرعراق کے تعلقات کی توسیع کا خیر مقدم کیا۔


آیات عظام نے اس ملاقات میں داعش کو شکست دینے کے لئے عراقی عوام کی فیصلہ کن جنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے داعش کے خلاف جنگ میں عراق کی شجاع قوم کی فداکاریوں، کامیابیوں اور دہشت گردی کے خطرات کو علاقے سے دورکرنے کا ذکر کیا اور اس جنگ میں دوستوں کے کردار کی تعریف کی۔

صدر حسن روحانی نے عراق کے ایک دینی مرجع آیت اللہ بشیر سے ملاقات میں کہا ہے کہ ایران اور عراق کے حکام نے ایکدوسرے کے شہریوں کو مفت ویزا جاری کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔ صدر حسن روحانی نے اس ملاقات میں عراقی حکام سے مذاکرات کو کامیاب قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران عراق کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہیں۔ آیت اللہ بشیر نجفی نے کہا کہ ایران میں اسلامی حکومت کا قیام اللہ تعالی کی بہت بڑی نعمت ہے اور ایران کا عالمی سامراجی طاقتوں کے خلاف قیام آج امت مسلمہ اور خاص طور پر شیعوں کے لئے فخر کا باعث بنا ہوا ہے۔
واضح رہے کہ ایران کے صدر تین روزہ سرکاری دورے پر پیر کو بغداد پہنچے تھے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری