نیوزی لینڈ حملہ، ایران کا اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ


نیوزی لینڈ حملہ، ایران کا اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے نیوزی لینڈ میں مسلمانوں کی مساجد اور فلسطین میں اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے مسجد کی بے حرمتی کے پیش نظر اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے نیوزی لینڈ میں مسلمانوں کی مساجد اور فلسطین میں اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے مسجد کی بے حرمتی کے پیش نظر اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کی موجودہ سربراہی ترکی کے ہاتھ میں ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے اسلامی تعاون تنظیم کے موجودہ سربراہ ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملے اور فلسطین میں اسرائیلیوں کیطرف سے مسجدوں کی بے حرمتی کے سلسلے میں اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس بلایا جائے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری