شاہ محمود قریشی تین روزہ دورے پر چین روانہ


شاہ محمود قریشی تین روزہ دورے پر چین روانہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پہلے پاک چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک مذاکرات میں شرکت کے لیے بیجنگ پہنچ گئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، تین روزہ دورے کے دوران دونوں ممالک باہمی تعاون کے تمام تر امور پر جامع بات چیت کریں گے، جس میں پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) سرِ فہرست ہے۔

اس کے ساتھ دونوں فریقین خطے کی صورتحال اور کثیرالجہتی تعاون کے معاملے پر بھی گفتگوکریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے ٹوئٹ کر کے وزیر خارجہ کے دورہ چین کے حوالے سے آگاہ کیا۔

اس کے علاوہ وزیر خارجہ سی پیک پر سیاسی جماعتوں کے فورم سے خطاب کریں گے جبکہ دونوں ممالک کی حکمراں جماعتوں، پاکستان تحریک انصاف اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا، کے درمیان بات چیت میں بھی شرکت کریں گے۔

چین روانہ ہونے سے قبل ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ ان کے دورہ چین پہلے سے ہی طے شدہ تھا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری