نوازشریف کی درخواست ضمانت پرسماعت کل ہوگی


نوازشریف کی درخواست ضمانت پرسماعت کل ہوگی

سابق وزیراعظم نوازشریف کی درخواست ضمانت پرسماعت کل ہوگی،سپریم کورٹ نے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیلئے اعلامیہ جاری کردیا

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سابق وزیراعظم نوازشریف کی درخواست ضمانت پر سماعت کل ہو گی،چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ سماعت کرےگا۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ نے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیلئے اعلامیہ جاری کردیا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی طبی بنیادوں پردرخواست ضمانت پر سماعت کل ہو گی،چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ سماعت کرےگا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری