ایران نے امریکا سمیت ملک دشمن قوتوں کو ذلت آمیزشکست دی ہے، حسن روحانی


ایران نے امریکا سمیت ملک دشمن قوتوں کو ذلت آمیزشکست دی ہے، حسن روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ ایران نے امریکا سمیت ملک دشمن قوتوں کو ذلت آمیز شکست سے دو چار کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے امریکا سمیت ایران دشمن تمام قوتوں کو شکست سے دوچار کیا ہ، اب دشمن میں بھول جائے کہ وہ دوبارہ ایران پر مسلط ہوجائےگا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے دشمن اپنے مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے-

واضح رہے کہ صدر حسن روحانی کابینہ کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے

انہوں نے کہا کہ دشمن نے ایران کو زک پہنچانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رکھا ہے لیکن اسے اپنے مقاصد میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔

صدر ایران کا کہنا تھا کہ امریکی دوبارہ ایران پر مسلط ہونا چاہتے ہیں لیکن ایران کے عوام دشمن کو اس کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔

روحانی نے کہا کہ امریکا نے غیر قانونی طور پر ایٹمی معاہدے سے علیحدگی اختیار کی ہے اور اپنے زعم میں ایران کے خلاف شدید ترین پابندیاں عائد کر رہا ہے۔

صدر نے کہا کہ میں واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ اگر دشمن یہ سمجھ رہا ہے کہ وہ پابندیوں کا سلسلہ جاری رکھ کر دوبارہ ایران پر مسلط ہوجائے گا تو یہ اس کی بھول ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران امریکہ کی جانب سے عائد کی جانے والی ظالمانہ اور غیر انسانی پابندیوں کے خلاف عالمی اداروں میں شکایت دائر کرے گا۔

صدر ایران نے کہا کہ ان کی حکومت پوری قوت کے ساتھ دشمن کی سازشوں کا مقابلہ کر رہی ہے اور کامیابی کے حصول تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری