ڈیرہ اسمٰعیل خان میں پولیس وین پر بم حملہ، 3 افراد زخمی


ڈیرہ اسمٰعیل خان میں پولیس وین پر بم حملہ، 3 افراد زخمی

ڈیرہ اسمٰعیل خان کی تحصیل پرووا میں پولیس وین پر ریموٹ کنٹرول بم حملے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، ڈی آئی خان کے ضلعی پولیس افسر سلیم ریاض کا کہنا تھا کہ ڈیرہ اسمٰعیل خان سے ملنے والے پرووا کے علاقے میں پولیس وین معمول کی پیٹرولنگ کر رہی تھی کہ سائیکل پر لگا بم پھٹ گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ دھماکے کے نتیجے میں سب انسپیکٹر سمیت دو پولیس اہلکار اور ایک راہگیر زخمی ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ تمام افراد کو طبی امداد کے لیے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری