امریکا ایران کو اپنے زیراثر لانا چاہتا ہے: حسن روحانی


امریکا ایران کو اپنے زیراثر لانا چاہتا ہے: حسن روحانی

صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ امریکا ایران کو اپنے زیراثر لانا چاہتا ہے، ایسی تمام کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ایران کو اپنے زیراثر لانا چاہتا ہے، ایسی تمام کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ملک ایرانی قوم کو شکست نہیں دے سکتا۔

صدر ایران کا کہنا تھا کہ امریکی دوبارہ ایران پر مسلط ہونا چاہتے ہیں لیکن ایران کے عوام دشمن کو اس کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ نے غیر قانونی طور پر ایٹمی معاہدے سے علیحدگی اختیار کی ہے اور اپنے زعم میں ایران کے خلاف شدید ترین پابندیاں عائد کر رہا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری