پاکستانی سفیر کی زلمے خلیل زاد سے ملاقات


پاکستانی سفیر کی زلمے خلیل زاد سے ملاقات

امریکا میں پاکستان کے سفیر اسد مجید خان نے واشنگٹن میں افغانستان کے لیے امریکا کے خصوصی مندوب زلمے خلیل زاد سے ملاقات کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، سفیر پاکستان اسد مجید خان اور زلمے خلیل زاد کی ملاقات کے دوران افغان امن عمل پر بات چیت ہوئی۔

سفیر پاکستان اسد مجید نے زلمے خلیل زاد کو افغان امن عمل کو کامیاب بنانے کے لیے پاکستان کے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری