یمنی سرکاری فوج کی سعودی اتحادیوں کے خلاف زبردست کارروائی، متعدد اہلکارہلاک

یمنی سرکاری فوج اور الحوثی قبائل نے سعودی اتحادی افواج کے حملوں کے جواب میں اتحادیوں کے مراکز پربیلسٹک میزائل داغے ہیں۔

یمنی سرکاری فوج کی سعودی اتحادیوں کے خلاف زبردست کارروائی، متعدد اہلکارہلاک

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکارفورسز کے جوانوں نے امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی کرایے کے فوجیوں کے خلاف زبردست کارروائی کرکے ایک درجن سے زائد اہلکاروں کو ہلاک کردیاہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری فوج نے سعودی فوجی مراکز پر 3 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک درجن سے زائد فوجی مارے گئے۔

سرکاری فوج اور عوامی رضا فورسزنےسعودی­عرب کے جنوبی علاقے نجران میں جوابی کارروائی کرتے ہوئے12 سعودی اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔

یمنی سرکاری فوج نے نجران میں السدیس اڈے کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

واضح رہے کہ یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکارفورسز نے کل بھی 5 میزائل سعودی عرب کے فوجی ٹھکانے پر داغے تھے۔

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری