کرائسٹ چرچ میں ہونے والے دہشت گرادانہ حملے کے خلاف کرگل میں احتجاجی مظاہرہ+ تصاویر


کرائسٹ چرچ میں ہونے والے دہشت گرادانہ حملے کے خلاف کرگل میں احتجاجی مظاہرہ+ تصاویر

کرائسٹ چرچ میں ہونے دہشت گردانہ حملے کے خلاف مقبوضہ کشمیر کے علاقے میں کرگل میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، کرائسٹ چرچ میں ہونے دہشت گردانہ حملے کے خلاف مقبوضہ کشمیر کے علاقے میں کرگل میں جمعیت العلما اثناء عشریہ کرگل کے زیرا اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ کرائسٹ چرچ میں ہونے دہشت گردانہ حملہ کے خلاف دنیا بھر میں مذمتوں کا سلسلہ جاری ہے

کرگل میں احتجاجی مظاہرہ بعد از نماز عصر حوزہ علمیہ اثنا عشریہ سے نکل کر مین بازار سے ہوتے ہوئے واپس حوزہ علمیہ چوک پر اختتام پذیر ہوا۔

اس دوران مظاہرین جم کر اس صفاکانہ حملہ کی مذمت میں نعرے لگا رہے تھے۔

حوزہ علمیہ چوک پر مظاہرین سے خاطب کرتے ہوئے مقررین نے اس حملہ کو نسل پرستی کا بدترین واقعہ قرار دیا اور اس قسم کے دہشت گردانہ حملوں پر فلفور روک لگائے جانے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین سے صدر انجمن جمعیت العلما اثنا عشریہ کرگل شیخ ناظر المہدی محمدی نے بھی خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم اور وہاں کی عوام نے بھر پور انداز میں اس حملے کی مذمت کی ہے اور اس دوران نیوزی لینڈ کے امن پسند عوام مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔یہ واقعہ یورپ میں پھیلتی ہوئی نسل پرستی کے چلتے ہوا ہے ۔

انہوں نے اس موقع پر حقوق انسانی کے عالمی ادارے بالخصوص  اقوام متحدہ کی خاموشی پر شدید الفاظ میں مذمت کی۔

قابل ذکر ہے کہ اسی کرائسٹ چرچ میں ہوئے اس دہشت گردانہ واقع کی مذمت گزشتہ شام ادھر لیہہ میں بھی ایک کینڈل مارچ نکالا گیا جس میں لیہہ کی سبھی مذہبی و سیاسی شخصیات نے اس مارچ میں حصہ لیا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری