مقبوضہ کشمیر، ڈھائی ماہ میں 700 سے زائد نہتے مسلمان گرفتار


مقبوضہ کشمیر، ڈھائی ماہ میں 700 سے زائد نہتے مسلمان گرفتار

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ڈھائی ماہ کے دوران700 سے زائد کشمیری مسلمانوں کے مذہبی رہنماؤں اور سرگرم کارکنوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے کشمیری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی انتظامیہ نے 77دنوں کے دوران کشمیریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔
حریت رہنما یاسین ملک سمیت 21 کشمیریوں پر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ بھی لاگو کیا گیا ہے۔
قابض انتظامیہ نے گرفتار کشمیریوں کو وادی کشمیر سے باہر کی جیلوں میں منتقل کیا ہے۔
حریت رہنماؤں نے اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی اداروں سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین صورت حال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری