جعلی اکاؤنٹس کیس: زرداری، بلاول نیب میں طلب


جعلی اکاؤنٹس کیس: زرداری، بلاول نیب میں طلب

جعلی اکاؤنٹس کیس کی تفتیش میں نیب کے نوٹس کے بعد سابق صدر آصف زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اسلام آباد پہنچ گئے اور دونوں آج نیب میں پیش ہوں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، نیب ہیڈ کوارٹرز جانے والے تمام راستے بند کردیے گئے تاہم اس کے باوجود  پیپلز پارٹی کے کارکن سیکیورٹی حصار توڑتے ہوئے نیب ہیڈ کوارٹر پہنچ گئے۔

جیالوں نے وفاقی حکومت اور شیخ رشید کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور نیب دفتر کے سامنے وفاقی وزیر عامر کیانی کی گاڑی کو روک لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈی چوک سے پارلیمنٹ جانے والے راستے کو پولیس کی جانب سے بند کردیا گیا ہے اور غیر متعلقہ افراد کو نیب ہیڈ کوارٹر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ہی نیب آفس تک جاسکیں گے۔

سندھ ہائی کورٹ نے گزشتہ روز آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی دس دن کے لیے عبوری ضمانت منظور کی تھی اور اس سے قبل ان کے کیس کو کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری