ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کل اسلام آباد پہنچیں گے


ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کل اسلام آباد پہنچیں گے

ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کل سے 23مارچ تک پاکستان کا دورہ کرینگے

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد ایک اعلی سطحی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔

دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ ملائیشین وزیراعظم کل سے 23مارچ تک پاکستان کا دورہ کریں گے،ڈاکٹر مہاتیر محمدکے ساتھ بزنس مین سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان آئے گا۔

ڈاکٹر مہاتیرمحمدیوم پاکستان کی پریڈکی تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے۔

ڈاکٹرمہاتیر محمد صدرعارف علوی اور وزیراعظم سے ون آن ون ملاقاتیں کریں گے ،دونوں ممالک کے درمیان دفود کی مذاکرات بھی ہوں گے ۔دونوں ممالک کے انڈسٹریز ،آٹوموبائل اور ٹیلی کام سیکٹرز کے سربراہان کانفرنس میں شرکت کرینگے۔

ملائیشین وزیراعظم کے دوہ پاکستان میں تجارت ،دفاع سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری سے متعلق بات چیت بھی ہو گی ۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری