دنیا میں جان بوجھ کراسلام ہراسی کی گئی، وزیراعظم


دنیا میں جان بوجھ کراسلام ہراسی کی گئی، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ دنیا میں جان بوجھ کر اسلامو فوبیا کو ہوا دی گئی اور اسلامو فوبیا نے امت مسلمہ کو نقصان پہنچایا۔

اسلام آباد میں ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کے ہمراہ  مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر مہاتیر محمد کو مسلمانوں کے قائد کی حیثیت سے دیکھتے ہیں، ملائیشین وزیراعظم کا کرپشن سے متعلق موقف قابل تعریف ہے، کرپشن کسی بھی ملک کو کمزور کردیتی ہے اور کرپشن ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مہاتیرمحمد کے دورے سے بڑی خوشی ہوئی، پاکستان کا ملائیشیا کے ساتھ تاریخی رشتہ ہے، ملائیشیا مسلم ممالک کے لئے ہمیشہ رول ماڈل رہا اور ڈاکٹرمہاتیر محمد نے ملائیشیا کے حالات بہت بہتر کیے، جب کہ اردوان کے دورمیں ترکی کے لوگوں کے معاشی حالات بہتر ہوئے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دنیا میں جان بوجھ کر اسلامو فوبیا کو ہوا دی گئی اور اسلامو فوبیا نے امت مسلمہ کو نقصان پہنچایا اور دہشتگردی نے مسلمانوں کو بہت متاثر کیا جب کہ اسلامو فوبیا کی وجہ سے مسلمانوں کی سیاسی جدوجہد کو نقصان پہنچا، کرائس چرچ حملہ بھی اسلامو فوبیا کا نتیجہ ہے، نیوزی لیںڈ میں دہشت گرد نے معصوم افرد کے قتل کی ویڈیو بنائی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری