ملائیشین وزیر اعظم مہاتیر محمد کیلئے ’نشان پاکستان‘ کا ایوارڈ


ملائیشین وزیر اعظم مہاتیر محمد کیلئے ’نشان پاکستان‘ کا ایوارڈ

ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کو پاکستان کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ’نشان پاکستان‘ سے نوازا گیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، ملائیشیا کے وزیراعظم 3 روزہ دورے پر پاکستان میں موجود ہیں جہاں ایوان صدر میں ان کے اعزاز میں عشائیے کی تقریب منعقد کی گئی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کو ملک کے اعلی ترین سول ایوارڈ ’نشان پاکستان‘ سے نوازا۔

عشائیے سے خطاب میں ملائیشین وزیر اعظم کا کہنا تھاکہ یوم پاکستان پر مدعو کرنے اور پاکستان کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ’نشان پاکستان‘ ملنے پر حکومت پاکستان کا شکر گزار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہمارے برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں،  سرمایہ کاری میں تعاون سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مضبوط ہوں گے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ اسلامو فوبیا کیخلاف مسلم امہ پاکستان اور ملائیشیا کی طرف دیکھ رہی ہے لہٰذا دونوں ملکوں کو مل کر اسلامو  فوبیا کا مقابلہ کرنا چاہیے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری