واپسی مارچ پر صہیونی فوج کے وحشیانہ حملے جاری، 2 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی


واپسی مارچ پر صہیونی فوج کے وحشیانہ حملے جاری، 2 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی

مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی غاصب فوج نے نہتے مسلمانوں پروحشیانہ حملہ کرکے درجنوں افراد کو خاک وخوں میں غلطاں کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی فوجیوں نے فلسطینیوں کے پرامن واپسی مارچ پر ایک بار پھر وحشیانہ طریقے سے فائرنگ کرکے2 فلسطینیون کو شہید اور 30 کو زخمی کردیا۔
غزہ میں فلسطین کی وزارت صحت کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کل جمعے کے روز اکاون ویں واپسی مارچ کے دوران صیہونی فوجیوں نے وحشیانہ فائرنگ کرکے دو فلسطینیوں کو شہید اور 30 کو زخمی کردیا ۔ غاصب صیہونی فوجیوں نے زہریلی گیس کا استعمال بھی کیا۔
تیس مارچ دو ہزار اٹھارہ سے جاری فلسطینیوں کے گرینڈ واپسی مارچ پر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں اب تک 270 سے زائد فلسطینی شہید اور کم از کم 27 ہزار زخمی ہو چکے ہیں۔
فلسطینی عوام نے اپنے حقوق کی بازیابی کے لئے تیس مارچ دو ہزار اٹھارہ سے گرینڈ واپسی مارچ کا آغاز کیا تھا جس کے تحت ہزاروں افراد ہر جمعے کو غزہ سے ملنے والی مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں کی جانب مارچ کرتے ہیں۔
اس مارچ کا مقصد امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی اورغزہ کے ظالمانہ محاصرے کے خلاف احتجاج کرنا ہے-
غاصب اسرائیل نے سن دو ہزار چھے سے غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے اور وہ وہاں بنیادی اشیا کی ضرورت کی ترسیل کی راہ میں شدید رکاوٹیں پیدا کر رہا ہے جس کے نتیجے میں غزہ کے فلسطینیوں کو غذائی اشیا، ادویات اور دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری