احتساب عدالت نےسابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیا


احتساب عدالت نےسابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیا

احتساب عدالت نے ایک ریفرنس میں سابق وزیر اعظم شوکت عزیز اور ان کے ساتھی عارف علاالدین کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کی احتساب عدالت نے کرپشن کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاریررکھتے ہوئے سابق شوکت عزیرکو ان کے ساتھی سمیت دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
واضح رہے کہ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا باعث بنے۔
احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے کرپشن اسکینڈل کی سماعت کے دوران ملزم کی مسلسل غیرحاضری کی بنیاد پر ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
عدالت کی جانب سے ملزم کی غیر حاضری پر سخت ناراضی کا اظہار کیا گیا اور ساتھ ہی دیگر ملزم عارف علاالدین کے بھی گرفتاری کے وارنٹ جاری کردیے۔
خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم شوکت عزیز پر الزام ہے کہ انہوں نے متبادل توانائی بورڈ کے لیے بشارت حسن بشیر کو بطور کنسلٹنٹ غیر قانونی طور پر ایم پی 2 اسکیل کے تنخواہ پیکج پر تقرر کیا۔
شوکت عزیز کی جانب سے بشارت حسن بشیر کی یہ تقرری ایم پی اسکیل پالیسی گائڈ لائنز اور بورڈ کے قوانین کی خلاف وزری تھی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری