ایرانی سرحدی گارڈز رہائی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے+ تصاویر


ایرانی سرحدی گارڈز رہائی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے+ تصاویر

پاک ایران سرحدی علاقے میرجاوہ میں دہشتگردوں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے 4 ایرانی بارڈر گارڈزوطن واپس پہنچ گئے.

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سرحدی محافظین کے وطن واپس پہنچنے پرسپاہ پاسداران کے اعلیٰ اہلکاروں نے ان کا پرجوش استقبال کیا۔

 واضح رہے کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز نےافغانستان سے ملحقہ سرحدپر کارروائی کرکے دہشتگردوں سے ''محمود هرمزی''، ''پدرام موسوی''، ''کیانوش بابایی'' اور ''عبدالکریم شریفی'' کو بازیاب کرالیا تھ

ا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے ضلع چاغی میں پاک افغان سرحد کے قریب کارروائی کرکے ایرانی فوجیوں کو بازیاب کرالیاتھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شگائی میں اموری کے مقام پر آپریشن کیا اور دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4 ایرانی فوجی بازیاب کرالیے۔ آپریشن پاک افغان بارڈرسے 3 سے 4 کلومیٹر دور کیا گیا۔

آئی ایس پی کے مطابق دہشت گرد 4 ایرانی مغوی فوجیوں کولے کر پاکستان میں داخل ہورہے تھے، بازیاب فوجیوں کو ایرانی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

 

دوسری طرف ترجمان وزارت خارجہ نے ایرانی سرحدی محافظوں کو بازیاب کرانے کے لئے پاکستانی فوج اور حکومت کی کوششوں کی تعریف کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ دہشت گردوں کے قبضے میں باقی بچے ایرانی سیکورٹی اہلکاروں کو  بھی جلد سے جلد بازیاب کرا لیا جائے گا اور وہ بھی صحیح و سلامت واپس ایران آجائیں گے-

بہرام قاسمی نے ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان دہشت گردی جیسی لعنت کا مقابلہ کرنے اور اس سلسلے میں سیکورٹی اور انٹیلی جینس تعاون کو جاری رکھنے میں پرعزم ہیں-

 

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی ایران اور پاکستان کی کوششوں سے پانچ ایرانی سیکورٹی اہلکاروں کو بازیاب کرا لیا گیا تھا-

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری