فیڈریکاموگرینی، یورپی یونین کی سربراہ کل پاکستان پہنچیں گی


فیڈریکاموگرینی، یورپی یونین کی سربراہ کل پاکستان پہنچیں گی

یورپی یونین کی خارجہ امورکی سربراہ فیڈریکاموگرینی کل پاکستان پہنچیں گی، دورے کے دوران تجارت، خطے کی سیکیورٹی، باہمی تعلقات پرمذاکرات ہوں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یورپین یونین اورپاکستان کے درمیان اسٹریٹیجک ڈائیلاگ ہوں گے، مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کریں گے۔

یورپی یونین کی خارجہ امورکی سربراہ فیڈریکاموگرینی دورے کے دوران میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 24 فروری کو وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے یورپی یونین کی نمائندہ فیڈریکاموگرینی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا جس میں انہوں نے یورپی یونین کی جانب سے پاک بھارت کشیدگی کم کرانے کے لیے تعاون کی یقین کرائی تھی۔

فیڈریکاموگرینی نے موجودہ صورت حال میں پاکستان کے رویے کو سراہتے ہوئے زور دیا تھا کہ دونوں ملک تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے پرامن طریقے سے حل کریں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری