فرانس: پیلی جیکٹ والوں کا احتجاج جاری

فرانس میں اُنیسویں ہفتے بھی پیلی جیکٹ والوں کا احتجاج جاری رہا، شانزے لیزے سمیت دیگر اہم مقامات پر مظاہرہ کرنے پر پابندی تھی، پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے 50سے زائد مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔

فرانس: پیلی جیکٹ والوں کا احتجاج جاری

تسنیم خبررساں ادارے کے ماطبق، فرانس میں پچھلے ہفتے کے پُرتشدد مظاہرے کے بعد پیرس اور دیگر شہروں میں سخت سیکورٹی انتظامات کیے گئے تھے، پیلی جیکٹ والوں نے پیرس کے جنوبی علاقے سے احتجاج کا سلسلہ شروع کیا، احتجاج کرتے مظاہرین نے صدر میکروں کے خلاف بینرز اٹھا رکھے تھے۔

وزارت داخلہ کے مطابق پیرس اور فرانس بھر میں مظاہرین کی تعداد پچھلے ہفتے کی نسبت بہت کم رہی، پولیس نے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے پچاس سے زائد مظاہرین کو گرفتار کیا جبکہ اُنتیس پر جرمانہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ فرانس میں 17نومبر سے پیلی جیکٹ مظاہرین حکومت کی پالیسیوں  کے خلاف ہفتہ وار مظاہرہ کر رہے ہیں۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری