صوبوں اور فیڈریشن یونٹس کے درمیان وسائل کی تقسیم کے لیے بات چیت


صوبوں اور فیڈریشن یونٹس کے درمیان وسائل کی تقسیم کے لیے بات چیت

صوبوں اور فیڈریشن یونٹس کے درمیان وسائل کی تقسیم کے لیے نویں این ایف سی ایوارڈ کے لیے بات چیت کا دوسرا دور آئندہ ہفتے لاہور میں منعقد کیا جارہا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، بلوچستان حکومت کے حکام کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت وسائل کی تقسیم کے فارمولے میں ترمیم کے لیے کوششیں کرے گی۔

اس کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومت این ایف سی ایوارڈ میں تقسیم کے فارمولے میں Inverse Cultivated Land کے اشاریے کو بھی شامل کرنے کی کوشش کرے گی۔

علاوہ ازیں کوئٹہ اپنے شیئر کو 42.50 فیصد سے بڑھا کر 57.50 فیصد تک کرنے کے لیے بھی سرتوڑ کوششیں کرے گا۔

تاہم جب سندھ حکومت کے حکام سے گفتگو کی گئی تو یہ بات سامنے آئی کہ کوئٹہ کو شیئر کے فارمولے کی تبدیلی کے اپنے اس مطالبے پر 9ویں این ایف سی ایوارڈ کے دوران زیادہ حمایت نہیں مل سکے گی۔

ادھر این ایف سی ایوارڈ میں براہ راست شامل بلوچستان حکومت کے حکام نے بتایا کہ وہ لاہور میں منعقدہ این ایف سی ایوارڈ پر بات چیت کے لیے صوبے کے شیئر کو بڑھانے کے لیے کوششیں لازمی کریں گے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری