مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال، تجارتی مراکز بند


مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال، تجارتی مراکز بند

بھارتی پابندی کے خلاف حریت قیادت کی اپیل پر وادی میں کاروباری اور تجارتی مراکز بند ہیں اور سڑکوں پر ٹریفک نا ہونے کے برابر ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، حریت رہنما یاسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر بھارتی پابندی کے فیصلے پر حریت قیادت کی جانب سے شدید مذمت کی گئی۔

ایک بیان میں حریت قیادت نے کہا کہ مقبوضہ وادی کی جماعتوں پر پابندی کشمیریوں کی جدوجہد کے خلاف بھارت کا انتقامی حربہ ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے دو روز قبل جموں اینڈ کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگائی تھی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری