سعودی اتحادی افواج کے مرکزپربیلسٹک میزائل حملہ

یمنی فوج نے سعودی اتحادیوں کے حملوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے فوجی مراکزپر بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔

سعودی اتحادی افواج کے مرکزپربیلسٹک میزائل حملہ

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، المنار نیوز نے خبردی ہے کہ یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسزنے امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی اتحادی افواج کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ''بدر''پی 1 نامی میزائل سے فوجی مراکزکو نشانہ بنایا ہے۔

یمنی فوج کا کہنا ہے کہ اتحادی فوج کی ''مارب'' کے علاقے ''الجدعان'' میں واقع فوجی کیمپ پر حملہ کرکے متعدد اہلکاروں کوزخمی کردیاہے۔

الحوثی قبائل کے جوانوں کا کہنا ہےکہ صوبہ الضالع کے ''غلم'' نامی علاقے کو مکمل طور پر سعودی کرایے کے فوجیوں سے خالی کرالیا گیاہے۔

خیال رہے کہ یمن میں سعودی اتحاد کی جانب سے مسلط کردہ چار سال سے جاری خون ریز جنگ کے دوران براہ راست سعودی حملوں اورخوراک کی شدید کمی کے باعث ایک لاکھ سے زائد معصوم بچے جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

 

 

  

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری