عمان نے امریکی فوج کو اپنی بندرگاہیں استعمال کرنے کی اجازت دے دی


عمان نے امریکی فوج کو اپنی بندرگاہیں استعمال کرنے کی اجازت دے دی

سلطنت عمان نے امریکی فوج کو اپنے ملک کی بندرگاہیں اور ایئرپورٹ استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عمانی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا اور عمان کے درمیان فوجی تعاون کا معاہدہ ہوگیا ہے جس کے تحت امریکی فوج کے بحری جہاز اور جنگی طیارے عمان کی بندرگاہ اور ایئرپورٹس خصوصاً Duqm بندرگاہ استعمال کرسکیں گے۔

معاہدے کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان عسکری تعاون کو فروغ دینا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری