ملتان ائیرپورٹ ایک مرتبہ پھر بند


ملتان ائیرپورٹ ایک مرتبہ پھر بند

موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ملتان ائیرپورٹ کو ایک مرتبہ پھر بند کر دیا گیا ہے اور ملتان آنے اور جانیوالی تمام پروازوں کو معطل کر دیا گیا ہے۔

تسنیم خبررسان ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ائیرپورٹ ذرائع کا کہنا تھا کہ ملتان ائیر پورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل کر کے ائیرپورٹ کو رات گئے بند کر دیا گیا جس کے بعد ملتان آنے اور ملتان سے جانیوالی تمام پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔

فلائٹ آپریشن بند ہونے سے ملتان سے قطر اور جدہ جانیوالے دو پروازیں منسوخ کی گئیں۔

ذرائع کے مطابق ملتان ائیرپورٹ صبح 8 بجے تک بند رہے گا جس کے بعد فلائٹ آپریشن کو بحال کر دیا جائے گا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری